وفاقی اور سندھ حکومت کے ملازمین کو تنخواہ 28 اگست تک ادا کرنے کا فیصلہ

وفاقی اور سندھ حکومت کے ملازمین کو تنخواہ 28 اگست تک ادا کرنے کا فیصلہ

لاہور: اکاﺅنٹنٹ جنرل پاکستان ریونیو (اے جی پی آر) نے عید الا ضحی کی چھٹیوں کے پیش نظر وفاقی ملازمین کو اگست کی تنخواہ 28 اگست تک جاری کرنے کی منظوری دیدی ہے اور بینکوں کو ہدایت جاری کی ہے کہ سرکاری ملازمین کی تنخواہیں 28 اگست تک انکے بینک اکاﺅنٹس میں منتقل کر دی جائیں۔

سندھ حکومت نے بھی اپنے ملازمین کو 28 اگست تک تنخواہیں ادا کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔

واضح رہے وفاقی وزیر خواجہ سعد رفیق نے بھی فنانس ڈیپارٹمنٹ کو ریلوے ملازمین کو اگست کی تنخواہیں عید سے قبل ادا کرنے کی ہدایت کی تھی۔ عیدالاضحی یکم ستمبر کو متوقع ہے۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں