لاہور: گورنمنٹ پوسٹ گریجویٹ کالج برائے خواتین سمن آباد میں 70 ویں یوم آزادی کی شاندار تقریب

لاہور: گورنمنٹ پوسٹ گریجویٹ کالج برائے خواتین سمن آباد میں 70 ویں یوم آزادی کی شاندار تقریب

لاہور: گورنمنٹ پوسٹ گریجویٹ کالج برائے خواتین سمن آباد میں سترویں یوم آزادی کی مناسبت سے ایک شاندار تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ 10 اگست کو پرنسپل ڈاکٹر رخسانہ ندیم بھٹہ کی زیر نگرانی ہونیوالی ڈویژن لیول کی اس تقریب میں تقریر اور مضمون نویسی کے مقابلے بھی ہوئے جس میں ڈویژن بھر سے طالبات نے بھر پور انداز میں شرکت کی اور ملک سے دلی جوش و جذبے کا اظہار کیا۔

اس تقریب کے مہمان خصوصی ڈپٹی ڈائریکٹر کالجز میاں محمد زاہد محمود جبکہ پروفیسر ڈاکٹر طاہرہ سکندر کوارڈینٹر چیف منسٹر تقریری اور مضمون نویسی مقابلہ جات اور پنجاب کمیشن برائے حقوق خواتین سے ڈویژنل کوارڈنیٹر محمد وقاص نے بطور مہمان خاص کے طور پر شرکت کی۔

محمد وقاص صاحب نے حاضرین کو خواتین کے حقوق اور ان کے تحفظ کے حوالے سے خصوصی آگاہی دی۔ اس موقع پر کالج پرنسپل ڈاکٹر رخسانہ ندیم بھٹہ نے خطاب کرتے ہوئے قیام پاکستان کی اہمیت کے حوالے سے بزرگوں کی قربانیوں کا تذکرہ کرتے ہوئے طالبات کے ملکی ترقی میں سرگرم کردار ادا کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں