گجرات : نوازشریف کامشن جی روڈ ،دو جانیں نگل گیا.لالہ موسی میں قافلے کی گاڑی نے سڑک کنارے کھڑے بچے کو ٹکر ماردی.12سالہ حامد تڑپ تڑپ کر دم توڑ گیا لیکن کسی نے اٹھانے کی زحمت گوارہ نہ کی.جاں بحق بچے کے چچا کاکہناہے کہ چیختے رہ گئے لیکن کسی نے نہ سنی. لخت جگر کی جدائی کاسن کر باپ کو دل کا دورہ پڑ گیا.حالت بگڑنےپر اسپتال منتقل کردیاگیا.ورثا نے بچے کی میت جی ٹی روڈ پر رکھ کرشدید احتجاج کرکے ٹریفک بلاک کردی.
واقعے کامقدمہ کرلیا گیا.
دوسرا حادثہ گجرات میں پیش آیا۔جہاں ریلی کی گاڑی نے 55سالہ شخص کو کچل ڈالا.
نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں