وزارت عظمیٰ سےبڑی رسوائی کےساتھ نکالاگیاہے: نواز شریف

وزارت عظمیٰ سےبڑی رسوائی کےساتھ نکالاگیاہے: نواز شریف

گوجرانوالہ : سابق وزیراعظم میاں محمد نواز شریف نے گوجرانوالہ میں ریلی کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گوجرانوالہ کے باسیوں ، نواز شریف آج آپکا مرید و ممنون ہے.اس  فقید المثال استقبال کو کبھی نہیں بھولوں گا، عوام نے بہت محبت دی ہے،جوپیارآج ملا ہے اس کی کوئی مثال نہیں ہے. یہ پیار اور محبت کسی کسی کو نصیب ہوتی ہے. انہوں نے کہا کہ خوش نصیب ہوں گوجرانوالہ کے باسی نوازشریف سےاتنا پیار کرتےہیں، میں بھی کرتاہوں. میں گھر جارہاتھاکہ مجھے گوجرانوالہ نے روک لیا۔

انہوں نے کہا کہ ججز کی بحالی کیلئے جب لانگ مارچ گوجرانوالہ پہنچا تو اعلان ہوا کہ ججز بحال ہوگئے ہیں.انہوں نے گوجرانوالہ کے باسیوں سے سوال کرتے ہوئے کہا کہ نواز شریف کو آپ نے منتخب کرکے وزیراعظم بنایا تھایا نہیں بنایا تھا؟ آج نواز شریف کو انہوں نے نکال دیا، صرف کاغذوں پر نکال دیا آپ کے دلوں سے نہیں نکال سکے، کل دوبارہ نواز شریف کو یہ لوگ دوبارہ وزیراعظم بنا دیں گے.انہوں نے کہا مجھے کس بات پر نکالا گیا ہے؟مجھےاس لئے نکالا گیا کہ پاکستان کی روشنیاں واپس آرہی تھیں ؟ملک ترقی کر رہا تھا بے روزگاری کا خاتمہ ہو رہا تھا، پاکستان میں موٹرویزہائی ویزبن رہی تھیں، پاکستان کے اندر امن قائم ہو رہا تھا، یہاں پر کارخانے چلنے شروع ہوگئے ، بےروز گاری کم ہونا شروع ہوگئی. پاکستان میں روشنیاں واپس لانے پر مجھے نااہل کیا گیا.

انہوں نے کہا کہ دنیا تسلیم کر رہی ہے کہ پاکستان پر امن ہو رہا تھا، پاکستان کاامن راس نہیں آیا،لوگوں کوبرداشت نہیں ہوا،دھرنے شروع ہوئے، یہ لوگ سوچ رہے تھے. نوازشریف کامیاب ہوگیا تو2018میں بھی آجائے گا.انہوں نے کہا کہ نوازشریف کووزارت عظمیٰ سےبڑی رسوائی کےساتھ نکالاگیاہے. کیا کرپشن کی تھی میں نے ؟ کونسی کمیشن نواز شریف نے لی تھی ؟ ملک کو ایٹمی طاقت بنانےوالےکے ساتھ یہ سلوک کیا جاتاہے؟ تیسری مرتبہ بھی حکومت پوری نہیں کرنے دی گئی.

انہوں نے کہا کہ بیس کروڑ عوام کے ووٹ کی کوئی عزت ہےیا نہیں ہے؟ جب چاہے کوئی بیس کروڑ عوام کےووٹ کی پرچی پھاڑ کر ہاتھ میں پکڑا دے .جو بھی وزیراعظم آیا، اس کو ذلیل و رسوا کرکے باہر نکالا گیا. کسی کو پھانسی دی گئی ، کسی کو جیلوں میں ڈالا گیا. کیا وزیراعظموں کے ساتھ یہی حال ہوتارہےگا؟؟ 70سالوں سےیہ تاریخ رہی ہےجوبھی وزیراعظم آیااسکوذلیل کرکےنکالاگیا. کوئی اور ملک بتاوجہاں ستر سال سے یہی تماشہ لگا ہواہے.یہ بد نصیبی پاکستان کی تقدیر میں ہی آئی ہے، جن لوگوں نے مجھے نکالا وہ بھی جانتےہیں کہ نوازشریف نے کرپشن نہیں کی.انہوں نے کہا کہ تین ڈکٹیٹر 30 سال کھاگئے اور آپ کے ووٹ کو ختم کر گئے راولپنڈی،جہلم،گجرات اورگجرانوالہ میں بات کی،اپنے آپ کوبحال کرانے نہیں آیا،پاکستان کی عزت اوروقاربحال کرانے آیا ہوں،ملک ترقی کررہاہے، لیکن اس طرح کے فیصلے ملک کو پچاس سال پیچھے کردیتے ہیں، 

انہوں نے کہا کہ میں نے یہاں سی پیک شروع کیا،لوگوں کوروزگارمل رہا ہے.اس وقت تک چین سے نہیں بیٹھوں گا.جب تک آپ کو باعزت روز گار نہیں ملتا.میرا دل ان نوجوانوں کے ساتھ دھڑکتاہے۔ انہوں نے کہا کہ میں آپ کو آج جگانے آیا ہوں، ملک کی عزت کیلیے آپ کو جگانےآیاہوں۔میرا ساتھ دوآؤ مل کرپاکستان کو بدل دیں.آؤمل کر نئی تاریخ رقم کریں۔گوجرانوالہ کے باسیوں ، مجھے آپ پر بڑا فخر و اعتماد ہے.

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں