کوئی بھی قربانی دینی پڑے،ہم امن اورقانون کی حکمرانی بحال کریں گے،آرمی چیف

کوئی بھی قربانی دینی پڑے،ہم امن اورقانون کی حکمرانی بحال کریں گے،آرمی چیف

راولپنڈی: آرمی چیف جنر ل قمر جاوید باجوہ نے کہاہے کہ کوئی بھی قربانی دینی پڑے،ہم امن اورقانون کی حکمرانی بحال کریں گے, کوئی خطرہ قوم کے عزم کو متزلزل نہیں کرسکتا۔قوم متحد، پرعزم اور اپنے ہیروز کا احترام کرتی ہے.

ترجمان پاک فوج کے مطابق آرمی چیف جنر ل قمر جاوید باجوہ اپنی اہلیہ کے ہمراہ جمعہ کے روز اپر دیر میں آپریشن کے دوران شہید ہونے والے میجر علی سلمان کے گھر گئے اور ان کے اہلخانہ سے ملاقات کی, اس موقع پر انہوں نے شہید کے درجات کی بلندی کیلئے فاتحہ خوانی بھی کی.

آرمی چیف کا کہنا تھا کہ میجر علی سلمان شہید نے ہمارا سر فخر سے بلند کر دیا ہے۔ہم امن ، قانون کی حکمرانی بحال کریں گے چاہے اس کیلئے کوئی بھی قربانی کیوں نہ دینی پڑے ۔کوئی خطرہ قوم کے عزم کو متزلزل نہیں کرسکتا۔قوم متحد، پرعزم اور اپنے ہیروز کا احترام کرتی ہے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے شہید بریگیڈیئر محمد حسنین کے اہلخانہ سے بھی ملاقات کی۔ بریگیڈیئر حسنین جنوبی وزیرستان کے آپریشنل علاقے میں ٹریفک حادثے میں شہید ہوئے تھے۔

مصنف کے بارے میں