کمار سنگاکارا نے پاکستان سپر لیگ کا فائنل لاہور میں کھیلنے کا اشارہ دیدیا

کمار سنگاکارا نے پاکستان سپر لیگ کا فائنل لاہور میں کھیلنے کا اشارہ دیدیا

دبئی: پاکستان سپر لیگ کی مہنگی ترین فرنچائز کراچی کنگز کے کپتان کمار سنگار کا را نے اپنی ٹیم کے فائنل کے لیے کوالیفائی کرنے کی صورت میں پاکستان میں کھیلنے کا اشارہ دیدیا ہے۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے39 سالہ سنگاکارا کا کہنا تھاکہ پاکستان میں کرکٹ کی واپسی ایک تاریخی موقع ہوگا کیونکہ وہاں کے لوگ اپنی ٹیم اور غیر ملکی کھلاڑیوں کو اپنے گرائونڈر پر کھیلتا دیکھنا چاہتے ہیں یہ پاکستان میں موجود اگلی نسل کو اس کھیل کی جانب راغب کرنے کی طرف ایک بہترین قدم ہوگا۔

سنگاکارا کا مزید کہنا تھا کہ میچز گزرنے کے ساتھ ساتھ کھلاڑی اس حوالے سے فیصلہ کرنا شروع کر دیں گے گزشتہ کچھ دنوں میں ہماری پی سی بی حکام کے ساتھ ہونے والی ملاقاتیں بہترین رہی ہیں اور پاکستان سے بھی ہمیں سیکیورٹی کے حوالے سے اچھی خبریں سننے کو مل رہی ہیں یاد رہے کہ کمار سنگا کارا اور ان کے کراچی ٹیم میٹ مہیلا جے وردھنے تین مارچ 2009ء کی صبح اس بس پر سوار تھے جسے لبرٹی گول چکر کے قریب دہشت گردوں کی جانب سے نشانہ بنایا گیاتھا۔

مصنف کے بارے میں