پی ایس ایل اسپاٹ فکسنگ کی اندورنی کہانی

پی ایس ایل اسپاٹ فکسنگ کی اندورنی کہانی

اسلام آباد:پاکستان سوپر لیگ میں ہونے والی مبینہ اسپاٹ فکسنگ کی اندورنی کہانی ، شرجیل میمن کا بکیز سے رابطہ سابق کرکٹر ناصر جمشید نے کرایا تھا۔تفصیلات کے مطابق ناصر جمشید نے خالد لطیف کوواٹس ایپ کیا کہ میرا ایک عزیز ہے جو تم سے ملاقات کا خواہشمند ہیں جس پر خالد لطیف نے جواب دیا کہ میں ملاقات کیوں کروں ذرائع کا کہنا ہے کہ شرجیل خان کو پاکستان کرکٹ بورڈ کے سیکیورٹی انچارج نے میچ کے دوران کسی سے فون پر بات کرتے پکڑا تھا اور وہیں شرجیل خان کا موبائل ضبط کرلیا گیا تھاذرائع نے انکشاف کیاہے کہ شرجیل خان کو ایک بال مس کرنے پر بیس لاکھ روپے آفر کی گئی تھی۔
پاکستان کرکٹ بورڈ نے کرکٹر خالد لطیف اور شرجیل خان کو شوکاز نوٹس جاری کردیا ہے جس میں انہوں نے اسپاٹ فکسنگ کے معاملے پر سات روز میں تحریری وضاحت دینے کی ہدایت کی گئی ہیں۔دوسری جانب چیئرمین پی سی بی شہریارخان کا کہنا ہے کہ اسپاٹ فکسنگ کے نئے سانحے نے پاکستان کرکٹ کوایک بارپھر بدنامی کے گڑھے میں دھکیل دیا ہے ۔
لاہورایئرپورٹ پرمیڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے کہا کہ انہیں اپنے پلیئرز کی حرکت سخت ندامت اورافسوس ہے ہم نے ان کھلاڑیوں کوہرممکن سہولت اورآسائش فراہم کی لیکن اس کے باوجود یہ حرکتیں ہوئی ہمارے پاس کھلاڑی کے خلاف بھرپورثبوت موجود ہیں انہیں نشان عبرت بنائیں گے۔