لاہور قلندر نے اسلام آباد یونائیٹڈ کو 6وکٹوں سے شکست دیدی

لاہور: پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل ) کے اہم میچ میں لاہور قلندر نے اسلام آباد یونائیٹڈ کو 6 وکٹوں سے شکست دےدی۔ اسلام آباد یونائیٹڈ کی جانب سے لاہور قلندر کو 159 رنز کا ہدف دیا جسے انہوں نے 4 وکٹوں کے نقصان پر پورا کر لیا۔

لاہور قلندر نے اسلام آباد یونائیٹڈ کو 6وکٹوں سے شکست دیدی

لاہور: پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل ) کے اہم میچ میں لاہور قلندر نے اسلام آباد یونائیٹڈ کو 6 وکٹوں سے شکست دےدی۔ اسلام آباد یونائیٹڈ کی جانب سے لاہور قلندر کو 159 رنز کا ہدف دیا گیا جسے انہوں نے 4 وکٹوں کے نقصان پر پورا کر لیا۔

تفصیلات کے مطابق لاہور قلندرز کے کپتان برینڈن مک کولم نے 159 رنز کے ہدف کے تعاقب میں جارحانہ آغاز کرتے ہوئے پہلے اوور میں 21 رنز حاصل کیے اور دوسرے اوور میں مزید 15 رنز جوڑ کر اسکور کو 36 رنز تک پہنچادیا۔  مک کولم جارحانہ کھیلنے کی کوشش میں تیسرے اوورز کی تیسری گیند پر 25 رنز بنا کر رومان رئیس کا نشانہ بنے جس کے بعد فخر زمان 5 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔

جیسن روئے کا ساتھ دینے کے لیے عمر اکمل میدان میں آئے اور بھرپور ساتھ دیتے ہوئے جارحانہ بلے بازی کا مظاہرہ کیا اور اسکور کو 114 رنز تک پہنچانے کے بعد 35 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے جبکہ گرانٹ ایلیٹ بھی بڑا اسکور نہ کرسکے اور صرف 3 رنز بنا کر سعید اجمل کی وکٹ بن گئے. لاہور قلندرز نے مطلوبہ ہدف 19 ویں اوور کی دوسری گیند پر 4 وکٹیں کھو کر 160 رنز بنا کر حاصل کرلیا۔ جیسن روئے 60 اور سنیل نرائن 26 رنز بنا کر ناقابل شکست رہے۔اسلام آباد یونائیٹڈ کی جانب سے محمد سمیع، سعید اجمل، شین واٹسن اور رومان رئیس نے ایک، ایک وکٹ حاصل کرلی۔