مرچ عورتوں میں بڑھتی ہوئی خطرہ ناک بیماری کا علاج

 مرچ عورتوں میں بڑھتی ہوئی خطرہ ناک بیماری کا علاج

برلن:  کینسرمیں چھاتی کا سرطان جان لیوا اقسام میں سے ایک ہے اور خواتین کو اس سے بچنے کی حد ممکن کوشش کرنی چاہیے۔حال ہی میں جرمنی کی روہر یونیورسٹی کے سائنسدانوں نے انکشاف کیا ہے کہ سرخ مرچ چھاتی کے سرطان کے لئے انتہائی مفید ہے۔ ان کاکہناہے کہ سرخ مرچ میں پایا جانے والا جُز ’کیپساسین‘ کینسر کے خلیوں کے خلاف کام کرتا ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ چھاتی کے کینسر کے علاوہ بڑی آنت، ہڈیوں اور لبلبے کے کینسر کے لئے بھی سرخ مرچ بہت فائدہ مند ہوتی ہے۔تحقیق کاروں کاکہنا ہے کہ ’کیپساسین‘ کو کسی کھانے میں لینے کی بجائے گولی کی صورت میں لینازیادہ مفید ہے۔اسے کینسر کی دیگر ادویات کے ساتھ استعمال کرنے سے زیادہ فائدہ ہوگا۔تحقیق کار ڈاکٹر لی ویبر نے Breast Cancerجرنل میں لکھا ہے کہ جب ’کیپساسین‘کینسر کے خلیے کے پاس پہنچتی ہے تو یہ اپنے آپ کو سیل ممبرین سے جڑ جاتی ہے اور کینسر کے خلیے کو ختم کرنے لگتی ہے۔

مصنف کے بارے میں