جائیداد کے تنازع پر نوجوان نے 6 افراد کو قتل کر دیا

جائیداد کے تنازع پر نوجوان نے 6 افراد کو قتل کر دیا

راولپنڈی کی تحصیل ٹیکسلا میں جائیداد کے تنازع پر نوجوان نے فائرنگ کر کے 6 افراد کو قتل کردیا۔ٹیکسلا کے گنجان آباد علاقے لوسر شرفو میں حمزہ نامی نوجوان نے ایک گھر میں گھس کر اندھا دھند فائرنگ کردی۔حمزہ کی فائرنگ سے اس کی خالہ فوزیہ اور ان کے بیٹے احتشام سمیت 6 افراد ہلاک ہوئے، جس میں گھر کے 2 ملازمین بھی شامل ہیں۔

ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ پولیس (ڈی ایس پی) واہ کینٹ ساجد گوندل کا کہنا تھا کہ ’ہمیں واقعے کی اطلاع اس وقت ملی جب مقتول احتشام کی اہلیہ زخمی حالت میں تھانہ آئی اور اس نے بتایا کہ گھر میں ان کے خاوند کے کزن حمزہ نے اندھا دھند فائرنگ کردی۔پولیس نے اطلاع ملتے ہی گھر کو چاروں طرف سے گھیرے میں لے لیا اور جب اندر گھسی تو 6 افراد خون میں لت پت پڑے تھے جنہیں ایک، ایک گولی لگی تھی۔ڈی ایس پی نے کہا کہ زخمی خاتون کو طبی امداد کے لیے ہسپتال منتقل کر دیا گیا، جبکہ ملزم حمزہ خونی واردات کے بعد فرار ہوگیا۔