پاکستانی فلم”بالوماہی”کا نیا گانا شائقین کی توجہ کا مرکز

پاکستانی فلم”بالوماہی”کا نیا گانا شائقین کی توجہ کا مرکز

لاہور : پاکستان شو بز انڈسٹری روز بروز مزید ترقی کرتی جارہی ہے ،نئے فنکار ،ہدایت کار اور پروڈیوسرز کی آمد نے ہماری شوبز انڈسٹری کو بہت سہارا دیا ہے جس کے بعد اب یہاں بین الاقوامی لیول کی فلمیں بننے لگی ہیں۔

جس کا ایک ثبوت فلم”بالوماہی”ہے،گزشتہ کچھ دن پہلے فلم کا ٹریلر ریلیز کیا گیا تھا جو بھارتی فلم کے ٹریلر سے کسی بھی طرح کم نہیں تھا۔ اور اب فلم کاٹائٹل سانگ ریلیز کیا گیا ہے،جسے دیکھ کر اندازہ ہوتا ہے کہ فلم شائقین کے معیار پر پوری اترنے میں ضرور کامیاب ہوگی۔

گانے میں اداکار عثمان خالد بٹ اور عینی جعفری خوبصورت موسیقی پر ڈانس کرتے نظر آرہے ہیں ،جبکہ کوریو گرافی اور لباس کا انتخاب بھی بیحد عمدہ ہے۔گاناریلیز سےا ب تک ہزاروں کی تعداد میں شائقین دیکھ اور سراہ چکے ہیں۔

گزشتہ کچھ عرصہ قبل ریلیز ہونے والے ٹریلر میں شامل گیت “رنگ دے چنر” کے روایتی انداز کے بعد تیز موسیقی پر مبنی یہ گیت مداحوں کے لیے یقیناً ایک سرپرائز ہے۔

واضح رہے کہ فلم میں عثمان خالد بٹ اور عینی جعفری مرکزی کردار نبھا رہے ہیں جبکہ معروف ماڈل صدف کنول بھی اہم کردار میں نظر آئیں گی۔فلم اگلے ماہ 10 فروری 2017 کو ریلیز کی جائے گی۔

مصنف کے بارے میں