جنوبی افریقہ کیخلاف سری لنکا نے ٹی 20 اسکواڈ کا اعلان کر دیا

جنوبی افریقہ کیخلاف سری لنکا نے ٹی 20 اسکواڈ کا اعلان کر دیا

سری لنکا نے جنوبی افریقہ کے خلاف تین میچوں کی ٹی ٹوئنٹی سیریز کے لیے 15 رکنی ٹیم کا اعلان کردیا جس میں دو نئے کھلاڑی کو جگہ دی گئی ہے۔ جنوبیجنوبی افریقہ کے خلاف ٹیسٹ سیریز میں اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے اسپنر لکشن سینڈیکان کو شامل کیا گیا ہے جو ٹی ٹوئنٹی میں پہلی مرتبہ سری لنکا کی نمائندگی کریں گے۔

سری لنکا کی کرکٹ ٹیم نے گزشتہ سال ہوم گراؤنڈ میں آسٹریلیا کے خلاف ٹیسٹ سیریز میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے پہلی مرتبہ وائٹ واش کرکے تاریخ رقم کی تھی لیکن جنوبی افریقہ کے خلاف ٹیسٹ سیریز کے ابتدائی دو میچوں میں شکست کھا کر سیریز میں وائٹ واش کے خطرے سے دوچار ہے۔

سری لنکا کی ٹیسٹ ٹیم جنوبی افریقہ میں موجود ہے جہاں سیریز کا تیسرا ٹیسٹ 12 جنوری کو شروع ہوگا جبکہ ٹی ٹوئنٹی سیریز کے لیے مزید سات کھلاڑی جنوبی افریقہ روانہ ہوں گے جبکہ ٹیسٹ سیریز کے بعد چند کھلاڑی وطن واپس ہوں گے۔ جنوبی افریقہ اور سری لنکا کے درمیان ٹی ٹوئنٹی سیریز کا پہلا میچ 20 جنوری کو سنچورین میں کھیلا جائے گا، دوسرا میچ 22 جنوری کو جوہانسبرگ اور تیسرا میچ 25 جنوری کو کیپ ٹاؤن میں کھیلا جائے گا۔ سری لنکا کی ٹی ٹوئنٹی ٹیم ان کھلاڑیوں پر مشتمل ہوگی۔

اینجیلو میتھیوز (کپتان)، دنیش چندی مل، دانوشکا گناتھیلاکا، سیکوگے پراسانا، نیروشان ڈک والا، سرنگا لکمل، نووان پرادیپ، ایسورواوڈانا، کوسل مینڈس، دھنانجایا سلوا، اسیلا گنوراتنے، سچیت پاتھیرانا، لکشن سیڈاکان،تھکشیلا ڈی سلوا، نووان کلاسیکرا