محمد نسیم اختر ورلڈ انڈر 18 سنوکر چیمپئن شپ کے فائنل میں پہنچ گئے

محمد نسیم اختر ورلڈ انڈر 18 سنوکر چیمپئن شپ کے فائنل میں پہنچ گئے

بیجنگ : قومی کیوئسٹ محمد نسیم اختر چین میں جاری ورلڈ انڈر ایٹین سنوکر چیمپئن شپ کے فائنل میں پہنچ گئے۔نسیم اختر نے سیمی فائنل میں شاندار کارکردگی دکھاتے ہوئے اسرائیل کے عامر نارڈیہ کو صفر کے مقابلے میں چار فریم سے شکست دی۔چین میں ورلڈ انڈر ایٹین سنوکر چیمپئن شپ جاری ہے جس میں گزشتہ روز پاکستان کے محمد نسیم اختر ورلڈ انڈر ایٹین سنوکر چیمپئن شپ کے فائنل میں پہنچ گئے ہیں ۔

 محمد نسیم اختر نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا ۔ قومی کیوئسٹ نے سیمی فائنل میں اسرائیل کے عامر نارڈیہ کو چاروں شانے چت کردیا ۔نمبر نو سیڈ نے حریف کو صفر کے مقابلے میں چار فریم سے شکست دے کر فائنل میں جگہ بنائی ۔ ایونٹ کا دوسرا سیمی فائنل چین کے کھلاڑیوں کے درمیان کھیلا جائے گا ۔

مصنف کے بارے میں