حکومت آزادکشمیرکا کشمیر کلچرل اکیڈمی کا دائرہ کار وسیع کرنے کا فیصلہ

حکومت آزادکشمیرکا کشمیر کلچرل اکیڈمی کا دائرہ کار وسیع کرنے کا فیصلہ

مظفرآباد: حکومت آزادکشمیر نے کشمیر کلچرل اکیڈمی کا دائرہ کار وسیع کرنے کا فیصلہ کرلیا، آزادکشمیر بھر میں علمی ادبی اور ثقافتی سرگرمیوں کا آغاز،تمام اضلاع میں اعزازی کوآر ڈی نیٹر بھی نامزد، ہر سال علمی و ادبی و ثقافتی خدمات کے اعتراف میں بہترین مصنفین کو ایوارڈ دینے کیلئے کمیٹی قائم، کشمیر کلچرل اکیڈمی میں قائم کلچرل و لٹریری فورم کا دوسرا باضابطہ اجلاس، صدارت سیکرٹری جموں وکشمیر لبریشن سیل و آزاد جموں وکشمیر کلچرل اکیڈمی و کنونیئر فورم محمد ادریس عباسی نے کی۔ وزیراعظم آزادکشمیر کی ہدایت کے مطابق کشمیر کلچرل اکیڈمی کی آزادکشمیر بھر میں علمی ادبی و ثقافتی سرگرمیوں کا آغاز کردیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز کشمیر کلچرل اکیڈمی میں قائم کلچرل و لٹریری مشاورتی فورم کا دوسرا باضابطہ اجلاس زیر صدارت سیکرٹری جموں وکشمیر لبریشن سیل و کشمیر کلچرل اکیڈمی و کنونیئر فورم محمد ادریس عباسی منعقد ہوا۔

 فورم نے آزاد جموں وکشمیر کلچرل اکیڈمی بورڈ کے فیصلہ جات پر عملدرآمد کرتے ہوئے کشمیر کلچرل اکیڈمی ہر سال جشن بہاراں اور کلچرل ڈے کے انعقاد کیلئے حتمی تاریخ اور دن کا اتفاق رائے سے بھی تعین کیا گیا۔
#/S

مصنف کے بارے میں