کشمیر کی جدوجہد آزادی کے بزرگ رہنما کے ایچ خورشید کی آج29ویں برسی منائی جارہی ہے

 کشمیر کی جدوجہد آزادی کے بزرگ رہنما کے ایچ خورشید کی آج29ویں برسی منائی جارہی ہے

مظفر آباد: کشمیر کی جدوجہد آزادی کے بزرگ رہنما اور آزاد جموں کشمیر کے سابق صدر کے ایچ خورشید کی آج انتیسویں برسی منائی جارہی ہے۔اس موقع پر مرکزی تقریب مظفر آباد میں ہوگی۔

تحریک آزادی کشمیر کے ایک ممتاز رہنما،تحریک پاکستان کے نامور سپاہی ،آزاد کشمیر کے سابق صدر اور قائد حزب اختلاف جناب کے ایچ خورشید 11مارچ1988ء کومیر پور سے لاہور جاتے ہوئے گوجرانولہ کے قریب ٹریفک کے ایک المناک حادثے میں اس دنیائے فانی سے رحلت کر گئے۔آپ جولائی1922ء میں گلگت میں پیدا ہوئے جہاں آپ کے والد محترم مولوی محمد حسن ایک مقامی سکول میں ہیڈ ماسٹر تھے۔آپ کے والد جموں شہر کے جبکہ والدہ کا تعلق سرینگر سے تھا۔اپنے والد کی ملازمت کے ناطے اپنی عمر کا خاصہ حصہ وادی کشمیر میں ہی گزرا،چناچہ کشمیری زبان ہی آپ کی مادری زبان تھی۔آپ نے ابتدائی تعلیم اسلام آباد (اننت ناگ) اور سرینگر میں حاصل کی۔

مصنف کے بارے میں