ارجنٹینا، ہزاروں افراد کا سپریم کورٹ کے فیصلے کے خلاف احتجاج

ارجنٹینا، ہزاروں افراد کا سپریم کورٹ کے فیصلے کے خلاف احتجاج

بیونس آئرس:ارجنٹینا میں ہزاروں افراد نے سپریم کورٹ کے فیصلے کے خلاف احتجاج کیا۔ سپریم کورٹ نے 1974میں آمریت دور قتل عام کے جرم میں سزا پانے والوں کی سزائے کم کرنے کا اعلان کیا ہے۔ارجنٹینا میں ہزاروں افراد نے سپریم کورٹ کے متنازع فیصلے کے خلاف سڑکوں پر نکل کر اپنا احتجاج ریکارڈ کروایا۔ ارجنٹینا کے صدر نے بھی فیصلے کی مذمت کی ہے.

جبکہ پارلیمنٹ میں بھی سپریم کورٹ کے فیصلے پر عملدرآمد روکنے کیلئے قانون سازی کی جارہی ہے۔عوام کا کہنا ہے کہ انسانی حقوق کی خلاف ورزی کرنے والوں کو سخت سے سخت سزائیں ملنی چاہئیں۔