عمران خان اور ان کی پارٹی نااہل ہونے جا رہی ہے، حنیف عباسی

عمران خان اور ان کی پارٹی نااہل ہونے جا رہی ہے، حنیف عباسی

 اسلام آباد: سپریم کورٹ کے باہر نون اور جنون کے درمیان لفظی گولہ باری رک نہ سکی۔ حنیف عباسی نے کہا کہ پی ٹی آئی نے سیلاب متاثرین اور زکوٰۃ کاپیسہ اپنی انتخابی مہم پر لگا دیا اس کی نااہلی اب قریب ہے۔

طلال چودھری نے بھی چیئرمین پی ٹی آئی کو آڑے ہاتھوں لیا اور انہیں شیر کے مقابلے میں بکری قرار دے دیا۔ تحریک انصاف کہتی تھی سب ثبوت موجود ہیں اب وقت مانگا جا رہا ہے۔ عمران خان قوم کو دھوکہ نہ دیں سپریم کورٹ میں ثبوت پیش کریں۔

پی ٹی آئی رہنما شفقت محمود نے جوابی وار کرتے ہوئے کہا کہ آج ایسے لوگ باتیں کر رہے ہیں جن کا اپنا دامن داغدار ہے۔ شفقت محمود نے کہا کہ اوورسیز پاکستانی محب وطن پاکستانی ہیں جنہوں نے پی ٹی آئی کو فنڈز دیئے۔

واضح رہے آج عمران خان کے خلاف آف شور کمپنی بنانے کے کیس میں ان کے وکیل نے الیکشن کمیشن اور سپریم کورٹ سے بیرونی فنڈنگ کے حوالے سے دائرہ اختیار پر اعتراض اٹھاتے ہوئے اپنے موکل سے ہدایات لینے کیلئے عدالت سے وقت دینے کی استدعا کی جو عدالت نے منظور کر لی۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں