امن کی بحالی سے سرمایہ کا اعتماد بحال ہوا: شہباز شریف

امن کی بحالی سے سرمایہ کا اعتماد بحال ہوا: شہباز شریف

لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے کہا کہ امن کی بحالی سے سرمایہ کاروں کا اعتماد بحال ہوا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے بین الاقوامی آئل کمپنی کے جنوبی ایشیا کے لئے نائب صدراسادا ہین سوئٹ سے ملاقات کے دوران کیا۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت کی شفاف پالیسیوں اور امن کی بحالی سے سرمایہ کاروں کا اعتمادپیدا ہوا ہے۔

انہوں نے کہاکہ چین پاکستان اقتصادی راہداری نے سرمایہ کاری کے نئے مواقع کوفروغ دیا ہے اور اس کی تکمیل سے پورے خطے کی ترقی پر دور رس اثرات مرتب ہوں گے۔