ایل پی جی کی قیمت میں دس روپے اضافہ

ایل پی جی کی قیمت میں دس روپے اضافہ

لاہور: سرد موسم آنے لگا تو گیس کی طلب بھی بڑھنے لگی۔ ایل پی جی کی قیمت نے بھی سنچری مکمل کر لی جبکہ مزید اضافے کا بھی امکان موجود ہے۔

سردی آتی ہے ایل پی جی کی قیمت کو بھی پر لگ گئے۔ دس روپے اضافے کے ساتھ اب ایل پی جی سو روپے فی کلو ملے گی۔ ایل پی جی کے گھریلو سلنڈر کی قیمت میں 110 روپے اور کمرشل استعمال کا سلنڈر 480 روپے مہنگا ہوا۔ گھر کا چولھا جلانا مشکل ہو گا تو ٹرانسپورٹ بھی مہنگی ہو گی۔ سرد موسم کے توڑ کے لئے جیب گرم رکھنی ہو گی۔

مصنف کے بارے میں