علی بابا کی7 منٹ میں ڈیڑھ ارب ڈالر کی اشیافروخت

علی بابا کی7 منٹ میں ڈیڑھ ارب ڈالر کی اشیافروخت

شنگھائی: چین کی سب سے بڑی آن لائن شاپنگ ویب سائٹ علی بابا نے ایک بار پھر ریکارڈ تو ڑ دیا۔ چین کے سالانہ آن لائن شاپنگ تہوار سنگل ڈے کے موقع پر پہلے 6:58منٹ میں ایک ارب سنتالیس کروڑ ڈالر مالیت کی اشیا فروخت کیں۔

ایونٹ کے پہلے 30 منٹ میں 90فیصد صارفین کو سمارٹ فونز اور وائرلیس جیسے آلات میگا شاپنگ ایونٹ کے آغاز سے13 منٹ کے اندر اندر خریدار کو فراہم کیے گے ۔ چائنہ ریڈیو انٹرنیشنل کے مطابق چین میں ہر سال 11نومبر کو سنگل ڈے یعنی اسے مردو خواتین کا دن منایا جاتا ہے جو تنہا ہوتے ہیں اس دن کے موقع پر آن لائن خریدوفروخت کی تمام اشیا کی قیمت میں کمی کی جاتی ہے جس کی وجہ سے آن لائن شاپنگ کرنے والے صارفین کا رش بڑھ جاتا ہے۔

سی آر آئی کے مطابق گزشتہ سالوں کی طرح اس سال بھی سنگل ڈے پر چین کی سب سے بڑی آن لائن کمپنی علی بابا نے تمام ریکارڈ توڑتے ہوئے میگا شاپنگ ایونٹ کے آغاز کے پہلے 6:58منٹ میں ایک ارب سنتالیس کروڑڈالر مالیت کی اشیا فروخت کیں اور منٹ میں 90فیصد صارفین کو اسمارٹ فونز اور وائرلیس جیسے آلات میگا شاپنگ ایونٹ کے آغاز سے13 منٹ کے اندر اندر خریدار کو فراہم کیے گے۔

جبکہ گزشتہ سال ہا ن گجومیں علی بابا نے زیادہ سے زیادہ 12 منٹ میں 10 ارب یوآن کی فروخت کی تھی اور خریداروں نے پہلے گھنٹے کے اندر اندر 35 بلین یوآن خرچ کئے تھے اور ریاست ہائے متحدہ امریکہ میں علی بابا نے 24 گھنٹے میں2 91 ارب یوآن کی مجموعی حجم پیدا کرنے کے ساتھ ہے۔

مصنف کے بارے میں