آئی فون ایکس صارفین کیلئے ” 360 ڈگری سیلفی “فیچر متعارف

آئی فون ایکس صارفین کیلئے ” 360 ڈگری سیلفی “فیچر متعارف

نیویارک: امریکی کمپنی ایپل نے اپنے نئے آئی فون ایکس میں 360 ڈگری سیلفی سین فیچر متعارف کروادیا، صارفین کو یہ فیچر استعمال کرنے کے لیے کلپ ایپس کے آپشن کا استعمال کرنا ہوگا۔


رپورٹس کے مطابق صارفین 360 ڈگری سیلفی سین کے لیے مختلف جگہوں کے بیک گراونڈ کا انتخاب کرسکتے ہیں اور ساتھ ہی منفرد فلٹرز بھی استعمال کیے جاسکتے ہیں۔ سیلفی سین فیچر کی مدد سے صارفین اپنی 360 ڈگری سیلفی کے بیک گراونڈ میں دریا کا کنارا، شہر اور بازار جیسی جگہ کا انتخاب کرسکتے ہیں۔
علاوہ ازیں 360 ڈگری سیلفی سین کی تصاویر اور ویڈیوز میں اپنی پسند کا کوئی گانا بھی بیک گراونڈ میں لگایا جاسکتا ہے۔ایپل کے ایپس پروڈکٹ مارکیٹنگ کے نائب صدر سوسان پریسکاٹ کے مطابق کلپ ایپس استعمال کرنے والے صارفین کے لیے دلچسپ تصاویر اور ویڈیوز بنانا آسان ہوجائے گا اور سیلفی سین صارف کو بھرپور طریقے سے لطف اندوز ہونے میں مدد دے گا۔ان کا کہنا تھا کہ صارفین اس فیچر میں 10 ڈیزائن سینز کا استعمال کرسکتے ہیں جس میں منفرد لوکیشن، کیریکٹرز، کلرز اور ویڑول اسٹائل موجود ہوں گے۔