ٹویٹر میں ”سیو فار لیٹر“ فیچر متعارف کروانے کا اعلان

ٹویٹر میں ”سیو فار لیٹر“ فیچر متعارف کروانے کا اعلان

نیو یارک: سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر اپنے صارفین کے لئے ایک نیا فیچر متعارف کروانے جا رہا ہے جس کی مدد سے صارفین کسی بھی ٹویٹ کو بک مارک کرنے یا بعد میں پڑھنے کے لئے محفوظ کر سکیں گے۔

ٹوئٹر کے ہیڈ آف پراڈکٹ کیتھ کولمین کا اس حوالے سے اپنی ٹوئیٹ میں کہنا تھا کہ صارفین کی جانب سے پر زور اصرار پر ٹویٹر کی جانب سے ٹویٹس کو محفوظ کرنے اور بعد میں پڑھنے کے لئے نیا طریقہ متعارف کروایا جا رہا ہے۔اس کی مدد سے ایسی ٹویٹس کو الگ کر کے محفوظ کیا جا سکے گا جنھیں صارفین بعد میں دیکھنا چاہتے ہوں یا ان کا حوالہ دینا چاہتے ہوں۔

اس نئے فیچر کو ”سیو فار لیٹر“کا نام دیا گیا ہے اور اس پر ابھی کام جاری ہے۔فیچر سے متعلق مزید تفصیلات ابھی سامنے نہیں آئیں تاہم امید کی جا رہی ہے کہ جلد ہی اسے صارفین کے لئے پیش کر دیا جائے گا۔ واضح رہے کہ ٹویٹر کی جانب سے اپنی ویب سائٹ کے صارفین کی تعداد بڑھانے کے لئے نئے فیچرز متعارف کروائے جانے کا سلسلہ جاری ہے اور حال ہی میں ٹویٹر نے ٹویٹ کی حد 140 سے بڑھا کر 280 کرنے کا عندیہ بھی دیا تھا۔