آفریدی، مصباح اور یونس خان کی جگہ راتوں رات پُر کرنا ناممکن ہے، سیٹھی

 آفریدی، مصباح اور یونس خان کی جگہ راتوں رات پُر کرنا ناممکن ہے، سیٹھی

 لاہور: سری لنکا کے ہاتھوں ٹیسٹ سیریز میں ناکامی پر شائقین کی جانب سے مایوسی کے اظہار پر چیئرمین پی سی بی نجم سیٹھی بول پڑے۔ سماجی رابطے کی سائٹ ٹوئٹر پر ایک ٹوئٹ کی جس میں انہوں نے شائقین کو پرامید رہنے کی تلقین کی ہے۔

نجم سیٹھی نے اپنی ٹوئٹ میں کہا کہ قومی کرکٹ ٹیم کو ٹیسٹ فارم حاصل کرنے کے لئے وقت دینا ہو گا اور انہی کھلاڑیوں نے قوم کے لئے چیمپئنز ٹرافی جیتی تھی۔

717cb56453cbf9233d7254a2e90f692b

چیئرمین پی سی بی نے کہا کہ سابق کپتان شاہد آفریدی، مصباح الحق اور یونس خان کی جگہ رات بھر میں پر کرنا مشکل ہے تاہم موجودہ ٹیم پر بھروسہ رکھنا ہو گا۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں