امیر مقام کا این اے فور کے ضمنی الیکشن میں فوج تعینات کرنے کا مطالبہ

امیر مقام کا این اے فور کے ضمنی الیکشن میں فوج تعینات کرنے کا مطالبہ

پشاور: مسلم لیگ ن کے صوبائی سیکرٹریٹ میں مشترکہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے امیر مقام نے این اے فور کے ضمنی الیکشن میں ن لیگ کے امیدوار کی حمایت کرنے پر پاکستان رائے حق پارٹی کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ وزیراعلی پرویز خٹک اپنے امیدوار سے پوچھے کہ این اے فور میں گیس کون لیکر آیا ہے۔ خٹک کو اب این اے فور کی مساجد یاد آ گئی ہیں اور وزیراعلی تو اے این پی کی تختیاں ہٹا کر اپنی تحتیاں لگا رہا ہے۔

امیر مقام کا کہنا تھا کہ عمران خان کونسی سیاست کر رہے ہیں جو پارلیمنٹرین کو چور اور ڈاکو کہہ رہے ہیں۔ انہوں نے کہا پارلیمنٹ کے بارے میں ایسے الفاط استعمال نہیں کرنا چاہیے۔ جمہویت کی بالادستی کے لئے پارلیمنٹ کا احترام کرنا چاہئیے۔

امیر مقام نے کہا ہم چاہتے ہیں این اے فور میں شفاف انتخابات ہوں اور پاک فوج کی نگرانی میں ضمنی الیکشن ہونا چاہیے۔ اس موقع پر پاکستان رائے حق پارٹی کے صدر محمد ابراہیم قاسمی نے ن لیگ کے امیدوار کی حمایت کا اعلان کیا اور آزاد امیدوار ضیا الرحمن نے ن لیگ میں شمولیت اختیار کی۔

 

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں