امریکہ کو سی پیک منصوبہ پر اپنی سوچ بدلنا چاہیے : اعزاز چوہدری

امریکہ کو سی پیک منصوبہ پر اپنی سوچ بدلنا چاہیے : اعزاز چوہدری

واشنگٹن:امریکا میں تعینات پاکستانی سفیر اعزاز چوہدری نے کہا ہے کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں حساب کتاب کی باتیں کرنے والا امر یکہ افغان جنگ میں ہما رے انفراسٹریکچر کے استعمال کا حسا ب کیو ں بھو ل گیا ۔


ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے اعزاز چوہدری نے امریکا کو سی پیک منصوبہ پر سوچ بدلنے کا مشورہ دیتے ہو ئے کہا کہ سی پیک منصوبہ خوشحالی کی نوید ہے، کسی ملک کو منصوبے کو کسی اور نظر سے نہیں دیکھنا چاہیے، امریکی وزیر خارجہ اور وزیر دفاع کا آئندہ ایک دو ہفتے میں الگ الگ دورہ پاکستان متوقع ہے۔


انہوں نے پاکستان کے حوالے سے امریکا کے شکوک وشبہات دور کرنے کی کوشش کی ہے، دونوں ملکوں کے روابط میں تیزی آرہی ہے، پاکستان اور امریکا کو مل کر کام کرنا چاہیے۔ اعزاز چوہدری نے کہا امریکا دہشت گردی کے خلاف جنگ میں حساب کتاب کی باتیں کرتا ہے، امریکا نے افغان جنگ میں ہماری بندرگاہ، ہماری سڑکیں، انفراسٹریکچر استعمال کیں لیکن ہم نے کبھی حساب نہیں کیا۔