برطانوی سائنسدانوں نے نئی ٹیکنالوجی دریافت کر لی ٗ انگلیوں سب راز کھولیں گی

برطانوی سائنسدانوں نے نئی ٹیکنالوجی دریافت کر لی ٗ انگلیوں سب راز کھولیں گی


لندن :برطانیہ کی شفیلڈ ہالم یونیورسٹی میں سائنسدانوں نے ایسی ٹیکنالوجی دریافت کی ہے جس کے مدد سے اب انگلیوں کے نشانات سے کسی بھی شخص کے بارے میں تفصیلی معلومات حاصل کی جا سکیں گی۔


اطلاعات کے مطابق اس نئی ٹیکنالوجی سے انگلیوں کے نشانات کا کیمیائی تجزیہ کیا جاتا ہے جس سے تفصیلی معلومات حاصل کرنے میں مدد ملتی ہے۔سائنسدانوں کے مطابق اس نئے طریقہ کار میں انگلیوں کے نشانات کے تجزیے سے یہ معلوم ہو سکے گا کہ وہ شخص کن چیزوں کو ہاتھ لگاتا رہا ہے جیسے خون یا پھر منشیات وغیرہ۔


محققین کے مطابق اس ٹیکنالوجی کی مدد سے اس حد تک معلوم کیا جا سکے گا کہ جس شخص کی انگلیوں کے یہ نشان ہیں آیا اس نے کسی کنڈوم کو ہاتھ تو نہیں لگایا اور اگر لگایا ہے تو اس کے برانڈ تک کی نشاندہی کی جاسکے گی یا اس نے سر پر کونسا جل لگایا ہوا تھا وغیرہ۔اس کے علاوہ انگلیوں کے نشانات کے تجزیے سے صنف، خوراک اور شراب نوشی کے بارے میں بھی معلوم کیا جاسکے گا۔


برطانوی وزارتِ داخلہ کے مطابق جلد ہی اس ٹیکنالوجی سے حاصل شدہ معلومات کو عدالتوں میں بطور ثبوت پیش کیا جا سکے گا۔شفیلڈ یونیورسٹی کے سائنسدان برطانوی پولیس کے تعاون سے اس نئے طریق کار کے بارے میں تجربات کر رہے ہیں۔