واٹس ایپ کا صارفین کیلئے ”پکچر ان پکچر “ کا فیچر متعارف

واٹس ایپ کا صارفین کیلئے ”پکچر ان پکچر “ کا فیچر متعارف

لاہور: سمارٹ فونز کے معروف ترین میسنجر واٹس ایپ نے اپنے صارفین کے لئے شاندار فیچر متعارف کروادیے۔ واٹس ایپ صارفین اب پکچر ان پکچر ویڈیو کالز اور ٹیکسٹ سٹیٹس سے بھی مستفید ہو سکتے ہیں۔
پکچر ان پکچر اینڈروئیڈ اوریو کا وہ فیچر ہے جس سے صارفین مین ایپلی کیشن کے سامنے نہ ہونے کے باوجود بھی چھوٹی سی ونڈو میں ویڈیو دیکھ سکتے ہیں۔ اس فیچر سے صارفین ویڈیو کال کے دوران اپنی ونڈو کو چھوٹا کر کے فون میں کوئی اور ایپ کھول سکتے ہیں یا کوئی اور کام کر سکتے ہیں۔پکچر ان پکچر کا یہ فنکشن ابھی صرف اینڈروئیڈ اوریو ڈیوائسز کے لیے متعارف کرایا گیا ہے۔