ہالی ووڈ میں کامیابی کے بعد پریانکا کی بالی ووڈ میں واپسی

ہالی ووڈ میں کامیابی کے بعد پریانکا کی بالی ووڈ میں واپسی

ممبئی: بالی ووڈ اداکارہ پریانکا چوپڑا نے پہلے بالی ووڈ میں ایک عرصے تک کام کرکے خوب کامیابی سمیٹی اورپھر ہالی ووڈ جاکر بھی ان کی ترقی کا سفر جار رہا تاہم اب ایک بار پھر وہ بالی ووڈ فلموں میں اداکاری کرتی نظرآئیں گی۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بالی ووڈ اداکارہ پریانکا چوپڑا نا صرف امریکی ٹی وی سیریل ‘کوانٹیکو’ میں ایف بی آئی ایجنٹ کا کردارنبھا رہی تھیں بلکہ ان کی پہلی ہالی ووڈ “بے واچ” بھی ریلیز ہونے والی ہے انہوں نے واپس بالی ووڈ میں انٹری کا فیصلہ کرلیا ہے۔


رپورٹس کے مطابق اب پریانکا ہدایتکارانیردھا رائے چوہدری کی ہدایتکاری میں بننے والی فلم کا حصہ ہوں گی جب کہ اداکارہ معروف ہدایتکار سنجے لیلا بھنسالی کی ایک اورنئی آنے والی فلم سمیت ہدایتکارراکیش اوم پرکاش مہرا کی فلم میں بھی جلوہ گرہوں گی جس کے بعد ان کے مداح خاصے خوش ہیں جہاں وہ اداکارہ کو ایک بار پھربڑے پردے پردیکھ سکیں گے۔