سگریٹ نوشی سے دنیا بھر میں آٹھ سیکنڈ میں ایک شخص کی موت

سگریٹ نوشی سے دنیا بھر میں آٹھ سیکنڈ میں ایک شخص کی موت

لندن: سیگریٹ نوشی کے انسانی صحت کے لیے تباہ کن اثرات بارے ایک نئی رپورٹ میں چونکا دینے والے اعداد وشمار جاری کئے گئے ہیں۔ ماہرین کی تیار کردہ ایک طبی تحقیق میں بتایا گیا ہے کہ تمباکو نوشی سے ہر آٹھ سکینڈ میں ایک شخص کی موت کا سبب بن رہی ہے۔

امریکی اخبار میں شائع تحقیق میں کہاگیا کہ دہائیوں سے جاری تمباکو نوشی پر کنٹرول کی پالیسیوں کے باوجود آبادی میں تمباکو نوشوں کی تعداد میں بڑی حد تک اضافہ ہوا ہے۔ محققین کے مطابق شرح اموات میں مزید اضافہ ہو سکتا ہے کیونکہ تمباکو سازی کی کمپنیاں ترقی پذیر ممالک میں اپنا کاروبار بڑھا رہی ہیں۔اس رپورٹ میں 195 ممالک اور ریاستوں میں 1990 سے 2015 کے درمیان لوگوں کی تمباکو نوشی کی عادات کا جائزہ لیا گیا۔

تحقیق میں پتا چلا کہ 2015 کے دوران ایک ارب کے قریب لوگ روزانہ تمباکو نوشی کرتے تھے۔ ہر چار میں سے ایک مرد اور ہر 20 میں سے ایک عورت تمباکو نوش ہے۔یہ تعداد سنہ 1990 کے مقابلے میں کم ہے جب ہر تیسرا شخص جبکہ ہر بارہویں عورت تمباکو نوشی کرتی تھی۔تاہم مجموعی آبادی میں تمباکو نوشی کرنے والوں کی تعداد بڑھی ہے جو سنہ 1990 میں 87 کروڑ تھی.

تمباکو نوشی سے جڑی اموات سنہ 2015 میں 64 لاکھ رہیں جو 4.7 فیصد زیادہ ہیں۔مطالعے کے مطابق بعض ممالک لوگوں سے تمباکو نوشی چھڑوانے میں کامیاب بھی ہوئے جس کی وجہ تمباکو کی مصنوعات پر اضافی ٹیکس، پیکٹس پر تنبیہہ اور آگہی پروگرامز ہیں تاہم رپورٹ کے مطابق بنگلہ دیش، انڈونیشیا اور فلپائن میں سنہ 1990 سے 2015 کے درمیان کوئی تبدیلی نہیں آئی۔

مصنف کے بارے میں