اداکار ابھے دیول نے بالی ووڈ کے اداکاروں کو گوری رنگت کی کریمز کے استعمال پر سخت تنقید کا نشانہ بنا ڈالا

اداکار ابھے دیول نے بالی ووڈ کے اداکاروں کو سخت تنقید کا نشانہ بنا ڈالا

اداکار ابھے دیول نے بالی ووڈ کے اداکاروں کو گوری رنگت کی کریمز کے استعمال پر سخت تنقید کا نشانہ بنا ڈالا

ممبئی: بالی وڈ اداکار ابھے دیول نے ان تمام اداکاروں کو ان کریمز کی تشہیر کرتے ہیں کو سوشل میڈیا پر شدید تنقید کا نشانہ بنایا۔ابھے دیول نے اپنے فیس بک اکاؤنٹ پر بالی ووڈ کے کئی نامور اداکاروں کو گوری رنگت کی کریمز کے اشتہارات میں نشر ہونے پر اور یہ پیش کرنے پر کہ خوبصورت گوری رنگت میں ہے، تنقید کا نشانہ بنایا، ان اداکاروں میں شاہ رخ خان، دپیکا پڈوکون، شاہد کپور، سونم کپور، ودیا بالن، جان ابراہم وغیرہ شامل ہیں

انہوں نے لکھا یہ کریم 2 فائدے پہنچاتی ہے، اگر آپ غورکریں تو ان کی آنکھوں کا رنگ بھی اس تصویر میں ہلکا ہوگیا ہے، تو اس کا مطلب اس کریم کو اپنی آنکھوں کے اندر بھی لگالیں، یہ گوری رنگت کی کریم نہیں بلکہ آنکھوں کی لینس ہے، کس کو سرمئی رنگ کی آنکھیں نہیں چاہیے ہوتی؟ کتنی حب الوطن کریم ہے۔

ابھے ویول نے جان ابراہم کو بھی نہیں بخشا، ان کی ایک اشتہار سے لی تصویر پر ابھے نے لکھا کہ ہم ایک نسل پرست ممالک بالکل نہیں ہیں، اس تصویر میں جان ابراہم ایک کارڈ پکڑے ہوئے ہیں جس میں سفید سے سیاہ رنگ کو پیش کیا گیا، مطلب اس کریم نے سیاہ رنگ دینے کا بھی دعدہ کیا۔