سندھ رینجرز کے زیر اہتمام جشن آزادی سائیکل ریس اور واک

سندھ رینجرز کے زیر اہتمام جشن آزادی سائیکل ریس اور واک

کراچی: سندھ رینجرز کے زیر اہتمام جشن آزادی کے حوالے سے سائیکل ریس اور جشن آزادی واک کا اہتمام کیا گیا، جس میں نوجوانوں اور اسکول کے طلبہ و طالبات نے شرکت کی،سائیکل ریس جیتنے والے کو انعامات سے بھی نوازا گیا۔

تفصیلات کے مطابق جشن آزادی کے حوالے سے سندھ رینجرز کی جانب سے صحت مندانہ سرگرمیوں کا اہتمام کیا گیا۔ سندھ رینجرزنے بلدیہ مواچھ گوٹھ میں اسکول کے طلبہ اور طالبات کے ہمراہ جشن آزادی واک کا اہتمام کیا،جشن آزاد ی واک مواچھ گوٹھ سے شروع ہوکربلدیہ ایک نمبرپراختتام پزیر ہوئی۔ جامعہ کراچی سے مزار قائد تک نوجوانوں کی سائیکل ریس بھی کرائی گئی،سائیکل ریس میں اکیس کلو میٹر تک کا فاصلہ طے کیا گیا۔سائیکل ریس میں علی الیاس نے اکتیس منٹ پینتیس سیکنڈ میں ریس جیت کر پہلی پوزیش حاصل کی،ریس کے بعد نوجوانو ں نے ڈھول کی تھاپ پر رقص بھی کیا۔

مصنف کے بارے میں