نواز شریف کی لاہور آمد، سکیورٹی کے سخت انتظامات، ٹریفک پلان جاری

نواز شریف کی لاہور آمد، سکیورٹی کے سخت انتظامات، ٹریفک پلان جاری

لاہور :نواز شریف کی لاہور آمد پر ہفتہ کو سکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے ، ٹریفک پلان جاری ریلی کے روٹ کے راستے میں ہزاروں پولیس اہلکار تعینات، ہیلی کاپٹر سے بھی شہر کی نگرانی کی گئی ، آزادی چوک سے داتا دربار تک بیریئرز اور کنٹینرز لگا کر راستہ بند ہونے سے شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا رہا۔ ہر سیکٹرکی نگرانی ایک ڈی ایس پی نے کی۔لاہور سے راولپنڈی، اسلام آباد، پشاور اور آزاد کشمیر جانے والی ٹریفک موٹروے کا استعمال کیاگیا۔

موٹروے تک رسائی کیلئے ٹھوکر نیاز بیگ اور بابو صابو انٹرچینج کھلے رہیں گے۔ فیصل آباد، گوجرانوالہ، جڑانوالہ اور شیخوپورہ کی ٹریفک کے لئے سگیاں پل کا راستہ کھلا رکھا گیا۔ جی ٹی روڈ سے ملحقہ شاہدرہ ٹان، کالا خطائی، رسول پارک، بہار شاہ کالونی سے آمدورفت کے لئے پرانا راوی پل کا استعمال کیا گیا۔ میٹرو بس سروس ایم اے او کالج سے شاہدرہ تک بند رہے، تاہم ایم اے او کالج سے گجومتہ تک میٹرو بس معمول کے مطابق چلے۔ ایمرجنسی صورتحا ل سے نمٹنے کیلئے روٹ پر 5بریک ڈاون، 18فوک لفٹرز اور موسمی حالات کے پیش نظر 6میڈیکل کیمپس کا بھی انتظام کیا گیا تھا ۔ ٹریفک اور سکیورٹی انتظامات کے لئے ایک کنڑول روم سیف سٹی اتھارٹی میں جبکہ مانیٹرنگ روم قربان لائنز میں قائم کیا گیا ۔

مصنف کے بارے میں