لاہور کے حلقہ این اے 120 پر 19 امیدوار میدان میں آگئے

لاہور کے حلقہ این اے 120 پر 19 امیدوار میدان میں آگئے

لاہور:سابق وزیراعظم نواز شریف کی خالی نشست این اے 120پر 19امیدوار سامنے آگئے۔لاہور کے حلقہ این اے 120پر ضمنی انتخاب 17 ستمبر کو ہوگا جس کے لیے کاغذات نامزدگی جمع کرانے کا ہفتہ کوآخری دن تھا۔ضمنی انتخاب میں حصہ لینے کے لیے کاغذات نامزدگی جمع کرانے والوں میں ن لیگ، پی ٹی آئی اور پیپلز پارٹی کے علاوہ آزاد امیدوار بھی شامل ہیں۔

این اے 120کی خالی نشست پر سابق وزیراعظم نوازشریف کی اہلیہ بیگم کلثوم نواز(ن)لیگ کی امیدوار کے طور پر سامنے آئی ہیں۔ ان کے کاغذات نامزدگی کیپٹن ریٹائرڈ محمد صفدر اور ڈاکٹر آصف کرمانی نے جمع کرائے۔پی ٹی آئی کی جانب سے ڈاکٹر یاسمین راشد، پیپلز پارٹی کے حافظ زبیر کاردار، فیصل میر اور عزیزالرحمن چن نے کاغذات نامزدگی جمع کرائے۔این اے 120پر پی پی ورکرگروپ کی ساجدہ میر، عوامی تحریک کے اشتیاق چوہدری اورڈاکٹر امبر شہزادہ سمیت آزاد امیداروں نے بھی کاغذات جمع کرائے۔

مصنف کے بارے میں