مسئلہ کشمیر کو بین الاقوامی سطح پر اجاگر کرنے کیلئے دنیا بھر میں تمام کشمیر ی اپنا کردار اداکریں،صدر آزادکشمیر

مسئلہ کشمیر کو بین الاقوامی سطح پر اجاگر کرنے کیلئے دنیا بھر میں تمام کشمیر ی اپنا کردار اداکریں،صدر آزادکشمیر

مظفرآباد؛صدر آزادکشمیر سردار مسعود خان سے پاکستان انٹرنیشنل ہومن رائٹس آرگنائزیشن کے صدر وسابق سیکرٹری خارجہ ایم اکرم ذکی کی ملاقات ، مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم کی مفصل رپورٹ پیش کرنے کیساتھ عالمی سطح پر مسئلہ کشمیر سے متعلق پیش رفت پر صدر ریاست کورپورٹ بھی پیش کی ، ایم اکرم ذکی کے ہمراہ کوارڈنیٹر برائے آزادکشمیر محمد ذوالقرنین اور دیگر بھی تھے ۔

اس موقع پر محمد ذوالقرنین نے دارالحکومت مظفرآباد کے نواحی علاقہ آبائی گائوں کونکاں کے دورہ کی صدر ریاست کو دعوت دی جوانہوں نے قبول ک، ایم اکرم ذکی نے عالمی سطح پر اور حالیہ دور ہ انگلینڈ سے متعلق مسئلہ کشمیر پر آرگنائزیشن کی جانب سے کی جانیوالی کوششوں اور کاوشوں بارے تفصیلی بریفنگ بھی دی جس کوصدر ریاست نے سراہا، صدر آزادکشمیر نے کہا کہ بھارتی مکروہ چہرہ بے نقاب کرنے اور مسئلہ کشمیر کو بین الاقوامی سطح پر اجاگر کرنے کیلئے دنیا بھر میں تمام کشمیر ی اپنا کردار اداکریں۔ تاکہ نہتے اور مظلوم کشمیریوں پرڈھائے جانیوالے مظالم سے دنیا کو آگاہ کیاجاسکے ۔

مصنف کے بارے میں