این اے 120 ضمنی انتخاب، کلثوم نواز کے کاغذات نامزدگی الیکشن کمیشن میں چیلنج

این اے 120 ضمنی انتخاب، کلثوم نواز کے کاغذات نامزدگی الیکشن کمیشن میں چیلنج

لاہور: قومی اسمبلی کی نشست حلقہ این اے 120 کے ضمنی انتخاب کے لئے سابق وزیر اعظم نواز شریف کی اہلیہ کلثوم نواز کے کاغذات نامزدگی الیکشن کمیشن میں چیلنج کر دیئے گئے۔

ایڈ ووکیٹ سرفراز شاہ نے الیکشن کمیشن میں کلثوم نواز کے کاغذات  نامزدگی چیلنج  کرتے ہوئے درخواست میں موقف اختیار کیا ہے کہ سپریم کورٹ میں نواز شریف کو  نا اہل قرار دیا گیا ہے جس کے بعد اب مسلم لیگ (ن) کا نام الیکشن کے لیے استعمال نہیں کیا جا سکتا۔

درخواست گزار کا کہنا ہے کہ لفظ (ن) کا مطلب نواز ہے اور نواز شریف کے حوالے سے سپریم کورٹ نے قرار دیا ہے کہ وہ صادق اور امین نہیں ہیں لہٰذا نواز شریف کا نام الیکشن سمبل کے طور پر استعمال نہیں کیا جا سکتا ۔

درخواست گزار کا کہنا ہے کہ کلثوم نواز این اے 120میں مسلم لیگ (ن) کے نام پر الیکشن لڑرہی ہیں اور انتخابی مہم میں بھی یہ ہی نام استعمال کیا جا رہا ہے لہٰذا الیکشن کمیشن کلثوم نواز کے کاغذات نامزدگی مسترد کرے ۔

مصنف کے بارے میں