ٹیسٹ میچ کا پہلا روز، بھارت نے سری لنکا کیخلاف 6وکٹوں کے نقصان پر 329رنز بنا لئے

 ٹیسٹ میچ کا پہلا روز، بھارت نے سری لنکا کیخلاف 6وکٹوں کے نقصان پر 329رنز بنا لئے

کینڈی:بھارت اور سری لنکا کے درمیان تیسرے ٹیسٹ میچ کے پہلے دن کے کھیل میں بھارت نے ٹاس جیت کر پہلے کھیلتے ہوئے 6وکٹوں کے نقصان پر 329رنز بنا لئے،جس میںشنکر دھون کے 119اور لوکیش راہول کے 85رنز نمایاں ہیں۔
تفصیلات کے مطابق بھارت اور سری لنکا کے درمیان آج سے شروع ہونے والاتیسرے ٹیسٹ میچ میں بھارت نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیاجو کا فی سود مند رہا ،بھارت کی اننگ کا آغازشنکر دھون اور لوکیش راہول نے پر اعتمادطریقے سے کیا اور وکٹ کے چاروں طرف بہترین بلے بازی کی ۔

بھارت کی پہلی وکٹ188رنز پر گری جب لوکیش راہول 85رنز بنا کر پشپاکمارا کے ہاتھوں اپنی وکٹ گنوا بیٹھے،ان کی دوسری وکٹ اس وقت گر ی جب شنکر دھون 119رنز بنا کر آﺅٹ ہو گئے،بھارت کو تیسرا نقصان اس وقت اٹھانا پڑا جب پجارامحض 8رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے،اس وقت بھارت کا مجموعی سکور229رنز تھا۔اس کے بعد بھارت کی وکٹیں وقفے سے گرتی رہیں اور دن کے اختتام تک بھارت نے 6وکٹوں کے نقصان پر 329رنز بنا لیے ،کریز پر اس وقت وریدمان سہا13اور ہردیک پانڈیا1رنز کے ساتھ وکٹ پر موجود ہیں۔

سری لنکا کی جانب سے سب سے کامیاب باﺅلرپشپاکمارا رہے جہنوں نے 40وکٹ کے عوض 3وکٹیں حاصل کی،اس کے علاوہ پدلرسندکان نے 2جبکہ فرنینڈو نے ایک وکٹ حاصل کی۔بھارت کو تین میچوں کی سیریز میں0 -2 کی برتر ی حاصل ہے۔

مصنف کے بارے میں