”جمانجی“ کا سیکوئل تہلکہ مچانے کیلئے تیار

لاس اینجلس : ہالی ووڈ   کی مشہور ایڈونچر فلم”جمانجی“ کا سیکوئل مکمل کر لیا گیا ہے۔

فلم”جمانجی ٹو ویلکم ٹو دی جنگل“ بھی ماضی کی مشہور ایڈونچر فلم کی طرز پر بنائی گئی ہے تاہم اس کی کہانی گزشتہ فلم سے قدرے مختلف ہے۔ فلم کی کہانی 4 نوجوانوں کی ہے جنہیں ایک پرانا وڈیو گیم ملتا ہے۔ وہ اسے آن کرتے ہیں اور چاروں دوست جنگل کی دنیا میں پہنچ جاتے ہیں۔

ان کی عمریں اور چہرے بھی بدل جاتے ہیں اور یوں ایڈونچر کہانی شروع ہوتی ہے۔ نئی فلم میں مرکزی کردار مشہور اداکار 'دی راک' نبھارہے ہیں جن کے ساتھ جیک بلیک اور کیون ہارٹ نظر  آئیں گے۔نئی فلم” جمانجی ٹو“دسمبر میں ریلیز ہو گی۔

مصنف کے بارے میں