رحمان ملک کی جے آئی ٹی کے ہتک آمیز رویے کی شدید الفاظ میں مذمت

 رحمان ملک کی جے آئی ٹی کے ہتک آمیز رویے کی شدید الفاظ میں مذمت

اسلام آباد: سابق وفاقی وزیرداخلہ رحمان ملک نے  جے آئی ٹی  کے ہتک آمیز رویے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے   کہا    کہ جے آئی ٹی سنی سنائی باتوں پر عمل پیراہے۔

رحمان ملک نے کہا  کہ وہ جے آئی ٹی میں بطورگواہ پیش ہوئے تھے جس پر ہر طرف سے باتیں کی گئیں، وہ خود نہیں گئے انہیں بلایا گیا تھا اور وہ اپنا کریکٹر سرٹیفکیٹ لینے نہیں گئے تھے  بلکہ جے آئی ٹی نے طلب کیا تھا لیکن ان کے ساتھ  ہتک آمیز رویہ اپنایا  گیا جس کی میں پرزورمذمت کرتے ہیں۔ 

واضح رہے کہ مشترکہ تحقیقاتی ٹیم نے رحمان ملک کو ناقابل اعتماد قراردیتے ہوئے کہا تھا  کہ رحمان ملک بہت شاطر   اور سیاسی طورپرمتحرک ہیں۔ رحمان ملک کےپاس شریف فیملی کی کرپشن کا کوئی ثبوت نہیں۔

مشترکہ تحقیقاتی ٹیم کا مزید کہنا تھا  کہ رحمان ملک نےتفتیش کےدوران گمراہ کن جوابات دئیے۔ انکے پاس شریف فیملی کی کرپشن کا  کوئی ثبوت نہیں۔وہ شاطر اورسیاسی طور پر متحرک ہیں۔

جے آئی ٹی نے رحمان ملک کوناقابل اعتماد قراردیتے ہوئے مزید کہا کہ اور تحقیقاتی عمل میں رحمان ملک کاکوئی کردار نہیں۔ رپورٹ کے مطابق پیپلزپارٹی رہنماکے لندن فلیٹس کا ٹیکس ریکارڈ نیب کو دینے کادعویٰ بھی جھوٹ نکلاوہ صرف سیاسی پوائنٹ اسکورنگ کی کوشش کرتے رہے۔ رپورٹ میں مزید کہا   گیا   کہ سابق وزیر داخلہ کی رپورٹ میں منی ٹریل کے شواہد نہیں۔

مصنف کے بارے میں