کل جماعتی حریت کانفرنس کے تحت بھارتی ریاستی دہشت گردی کے خلاف احتجاجی مظاہرہ

کل جماعتی حریت کانفرنس کے تحت بھارتی ریاستی دہشت گردی کے خلاف احتجاجی مظاہرہ

اسلام آباد: کل جماعتی حریت کانفرنس کے تحت مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کی طرف سے بچوں نوجوانوں ،مردوں اور خواتین پر ریاستی دہشت گردی کے خلاف ڈوپلومیٹک اینکلیوکے گیٹ کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا گیا ۔ جماعتی حریت کانفرنس کی طرف سے مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کی طرف سے بچوں نوجوانوں ،مردوں اور خواتین پربھارتیبھارتی ریاستی دہشت گردی کے خلاف ڈوپلومیٹک اینکلیوکے گیٹ کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیاگیا ۔

مظاہرے کی قیادت کل جماعتی حریت کانفرنس کے راہنما محمودساغر نے کی احتجای مظاہرے میں کل جماعتی حریت کانفرنس کے راہنماؤں نے شرکت کی اور آزادی کے حق اور بھارتی ریاستی دہشت گردی کے خلاف شدید نعرے بازی کی ۔احتجاجی مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے کل جماعتی حریت کانفرنس کے رہنماؤں نے کہا ہے کہ بھارتی سفارتخانے کے سامنے خاموش احتجاج کرنا چاہتے تھے مگر پاکستانی حکومت کی مجبوریوں کی وجہ سے گیٹ پر احتجاج کررہے ہیں ۔احتجاج کرنے کا مقصد مقبوضہ کشمیر میں نوجوانوں،طلبہ و طالبات اور عورتوں پر ہونے والی ریاستی دہشت گردی سے عالمی برادری کو آگاہ کرنا ہے عالمی برادری کی خاموشی بھارتی ریاستی دہشت گردی کو تقویت دے رہی ہے ۔

اقوام متحدہ مسئلہ کشمیر کے حل اور مقبوضہ کشمیر میں بھارتی ریاستی دہشت گردی روکنے اورر کشمیریوں کو حق خوداریت دلانیمیں اپنا کردار ادا کرے۔مظاہرین نے اقوام متحدہ سے مطالبہ کیا کہ وہ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی بچوں نوجوانوں ،مردوں اور خواتین ریاستی دہشت گردی روکنے میں کردارادا کرئے ۔کشمیری عوام پر بھارت پبلک سیفٹی ایکٹ کا استعمال کررہاہے جو انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزی ہے ۔مظاہرے میں کل جماعتی حریت کا نفرنس کے رہنمامیر طاہرمسعود،شیخ عبدالمتین ودیگر رہنماؤں نے شرکت کی.

مصنف کے بارے میں