کراچی میں گوشت اور دالوں کی من مانی قیمت پر فروخت جاری

کراچی میں گوشت اور دالوں کی من مانی قیمت پر فروخت جاری

کراچی:  گوشت اور دالوں کی من مانی قیمت پر فروخت جاری ہے ۔شہری انتظامیہ رمضان میں گراں فروشی روکنے میں ناکام ہوگئی۔انتظامیہ نے تکنیکی طریقے سے صارفین کو پھلوں کی قیمتوں میں الجھائے رکھا جس کی آڑ میں مرغی فروشوں اور گوشت فروشوں کو کھلی چھٹی مل گئی دوسری جانب رمضان میں کثرت سے استعمال ہونے والی اشیا چنے کی دال، بیسن، کالے اور سفید چنوں سمیت دیگر اجناس کی قیمتیں آسمان سے باتیں کررہی ہیں۔

صارفین کے مطابق شہری انتظامیہ اور کمشنر کراچی روایتی بیان بازی سندھ حکومت کو مطمئن کرنے کے لیے بے نتیجہ اجلاسوں میں مصروف ہے تاہم شہر بھر میں پھلوں کے ساتھ مرغی، گائے بچھیا کا گوشت اور مختلف اجناس کی من مانے نرخ پر فروخت جاری ہے عام بازاروں کے علاوہ بڑے ڈپارٹمنٹل اور سپر اسٹور بھی مرغی، بکرے اور گائے بچھیا کا گوشت من مانی قیمتوں پر فروخت کرتے ہوئے مہنگائی کی اس بہتی گنگا میں برابر ہاتھ دھو رہے ہیں تاہم انتظامیہ کی تمام تر توجہ پھلوں کی قیمتوں کو کنٹرول کرنے پر مرکوز ہے۔
#/S