سال 2017ء سی پیک کے لئے انتہائی اہم ہے،  احسن اقبال

سال 2017ء سی پیک کے لئے انتہائی اہم ہے،  احسن اقبال

اسلام آباد: وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی ، ترقی و اصلاحات احسن اقبال نے کہاہے کہ سال 2017ء سی پیک کے لئے انتہائی اہم ہے، کئی منصوبے اس سال مکمل ہورہے ہیں،ساہیوال کول پاور پلانٹ مکمل ہوگیا ہے، اس منصوبے سے 1330 میگا واٹ بجلی کی پیداوار شروع ہوچکی ہے، سی پیک کے تحت شاہراہوں کے منصوبوں پر تسلی بخش انداز میں کام جاری ہے، ٹرانسپورٹ انفراسٹرکچر منصوبوں کی تکمیل سے نہ صرف پاکستان بلکہ پورے خطے میں ترقی کی نئی راہیں کھلیں گی، ریلوے اپ گریڈیشن کا منصوبہ ملک میں جدید سفری سہولیات کو فروغ دے گا۔

پیر کو پلاننگ کمیشن میں سی پیک منصوبوں پر پیش رفت کے حوالے سے اجلاس کی صدارت کررہے تھے ، وفاقی وزارتوں اور صوبائی حکومتوں کے اعلی حکام بھی اس موقع پر موجود تھے۔

وفاقی وزیر نے کہاکہ سی پیک منصوبوں پر ہونے والی پیش رفت پر اطمینان کا اظہارکیا اور کہاکہ سال 2017سی پیک کے لئے انتہائی اہم ہے، کئی منصوبے اس سال مکمل ہورہے ہیں،ساہیوال کول پاور پلانٹ مکمل ہوگیا ہے، اس منصوبے سے 1330 میگا واٹ بجلی کی پیداوار شروع ہوچکی ہے. انہوں نے کہا کہ ساہیوال کول پاور پلانٹ و بجلی کے دیگر منصوبوں سے پیدا ہونے والی بجلی کی مدد سے لوڈشیڈنگ پر قابوپانے میں مدد ملے گی۔

مصنف کے بارے میں