افغانستان میں جرمن فوجیوں کی تعداد میں اضافہ نہیں کیا جائے گا،جرمن چانسلر

افغانستان میں جرمن فوجیوں کی تعداد میں اضافہ نہیں کیا جائے گا،جرمن چانسلر

برلن:  جرمن چانسلر انجلا میرکل نے کہاہے کہ افغانستان میں موجود جرمن فوجیوں کی تعداد میں اضافہ نہیں کیا جائے گا۔

جرمنی کے ذرائع ابلاغ کے مطابق انہوں نے یہ بات امریکا کی جانب سے افغانستان میں افواج کی تعداد میں اضافہ سے متعلق اطلاعات کے بعد کہی ہے ۔

برلن میں صحافیوں سے گفتگو میں انہوں نے بتایا کہ جرمنی شمالی افغانستان میں نیٹو کے فوجی تربیتی ٹریننگ مشن میں تو شامل رہے گا لیکن وہاں موجود جرمن فوجیوں کی تعداد میں اضافہ نہیں کیا جائے گا۔

انہوں نے کہاکہ برلن حکومت اس حوالے سے نیٹو کی تجزیاتی رپورٹ اور درخواست کا انتظار کرے گی اور یہ کہ جرمنی جنگی مشن میں حصہ لینے کے لیے پہلا ملک نہیں بنے گا۔

نیٹو کے سربراہ کے مطابق افغانستان میں نیٹو فوجیوں کی موجودگی کے حوالے سے کوئی بھی فیصلہ آئندہ چند ہفتوں میں کر لیا جائے گا۔

مصنف کے بارے میں