وزیرا عظم یوتھ بزنس لون سکیم کے تحت 17.7 ارب روپے کے قرضے فراہم کئے گئے

وزیرا عظم یوتھ بزنس لون سکیم کے تحت 17.7 ارب روپے کے قرضے فراہم کئے گئے

اسلام آباد:  وزیرا عظم یوتھ بزنس لون سکیم ( پی ایم وائی بی ایل)کے تحت سال 2016ءکے اختتام تک مختلف بینکوں کی جانب سے نوجوانوں کو مجموعی طور پر 17.7 ارب روپے کے قرضے فراہم کئے گئے ہیں ۔

سٹیٹ بینک آف پاکستان کی رپورٹ کے مطابق گزشتہ سال 2016ءکی تیسری سہ ماہی کے مقابلہ میں آخری سہ ماہی میں اکتوبر تادسمبر 2016ءکے دوران قرضوں کی فراہمی میں 107فیصد کا اضافہ ہواہے اور اس دوران نوجوانوں کو اپنا کاروبار شروع کرنے کے لئے 9.145 ارب روپے کے قرضے فراہم کئے گئے ہیں۔

پی ایم وائی بی ایل سکیم کے تحت نیشنل بینک آف پاکستان ، فرسٹ ویمن بینک ، سمٹ بینک اور میزان بینک کی جانب سے سب سے زیادہ قرضے فراہم کئے گئے ہیں ۔ رپورٹ کے مطابق پی ایم وائی بی ایل سکیم کے تحت 31دسمبر 2016ءتک 74ہزار 461 درخواستیں موصول ہوئیں جو اس سے گزشتہ سہ ماہی کے مقابلہ میں 2فیصد زائد رہی ہیں جن میں سے 86 فیصد درخواستیں مردوں جبکہ 14فیصد خواتین نے قرضے کے حصول کے لئے درخواستیں جمع کروائی ہیں۔

سٹیٹ بینک کے مطابق سکیم کے اجراءسے لے کر 31دسمبر 2016ءتک 21ہزار 137درخواستوں کی منظوری دی گئی جبکہ مجموعی طور پر 17.706ارب روپے کے قرضہ جات جاری کئے گئے ہیں۔

مصنف کے بارے میں