آئی ایم ایف مصر کو 12 ارب ڈالر قرض دے گا

آئی ایم ایف مصر کو 12 ارب ڈالر قرض دے گا

قاہرہ: مصر کے وزیر مالیات عمرو الجارحی نے بتایا ہے کہ بین الاقوامی مالیاتی فنڈ آئی ایم ایف نے مصر کے لیے آئندہ 3 برسوں میں 12 ارب ڈالر قرضے کی منظوری دے دی ہے۔

انہوں نے باور کرایا کہ آئندہ برسوں کے دوران اچھی شرح نمو کو یقینی بنانے کے لیے مصر درست راستے پر گامزن ہے۔ الجارحی کے مطابق قرضے کی پہلی قسط آئندہ بدھ کے روز مصر کے حوالے کی جائے گی۔ آئندہ تین برسوں کے دوران مصر کے مالیاتی خسارہ کا اندازہ تقریبا 30 ارب ڈالر لگایا گیا ہے جو ہر مالیاتی سال میں اوسطا 10 ارب ڈالر بنتا ہے۔

مجموعی مالیاتی خسارہ میں 9 ارب ڈالر براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری کے ذریعے پورے کیے جائیں گے۔ اس کے علاوہ حکومت کے اقتصادی پروگرام کے لیے خصوصی مالی رقوم حاصل کی جائیں گی جن کا حجم 3 برسوں کے دوران 21 ارب ڈالر ہوگا۔

مصنف کے بارے میں