کیا آپ اس تصویر میں چھپے” کتے “کو تلاش کر سکتے ہیں؟

کیا آپ اس تصویر میں چھپے” کتے “کو تلاش کر سکتے ہیں؟

میلبرن : گزشتہ روز آسٹریلین شہر  نےفیس بک پوسٹ پر یہی سوال تو پوچھا گیا تھا  کہ ' کیا اس تصویر میں موجود کتے کو تلاش کرسکتے ہیں؟

پہلی نظر میں تو اس تصویر کو دیکھ کر لگتا ہے کہ یہ ایک خالی کمرے بلکہ کچن کی ہے جہاں کا فرش ٹائلوں سے مزئین ہے جبکہ ڈش واشر، فریج، کچرا دان اور دیگر سامان موجود ہے۔مگر پھر بھی یہاں ایک کتا چھپا ہوا ہے اور اسے ڈھونڈنااتنا بھی آسان نہیں جتنا تصورکیا جاسکتا ہے۔اس تصویر کو گزشتہ دنوں فیس بک پر ایک صارف کرسٹینا سیوو نے پوسٹ کیا تھا اور اس نے لاتعداد صارفین کو سر پکڑنے پر مجبور کردیا۔

ایک شخص نے پوسٹ پر کمنٹ کیا 'میں تلاش نہیں کرسکا، حالانکہ بیس منٹ تک میں کوشش کرتا رہا'۔تو کیا آپ اس چھپے ہوئے کتے کو تلاش کرسکتے ہیں؟ذرا غور سے دیکھیں، ہوسکتا ہے کہ آپ کو نظر آہی جائے۔ اگر نہیں تو نیچے موجود تصویر میں اس کا جواب چھپا ہے جس میں ایک سیاہ رنگ کا کتا اسی شیڈ کے میٹ پر کچھ ایسا کیموفلاج ہوا ہے کہ نظر ہی نہیں آتا۔کیا آپ اس تصویر میں چھپے کتے کو تلاش کر سکتے ہیں ؟