کراچی کا موسم آج بھی گرم رہے گا، محکمہ موسمیات

کراچی کا موسم آج بھی گرم رہے گا، محکمہ موسمیات

کراچی: محکمہ موسمیات نے خبردار کیا ہے کہ کراچی کا موسم آج بھی گرم رہے گا۔ محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی شہر کا آج کم سے کم درجہ حرارت 23 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے اور درجہ حرارت 40 سے 42 ڈگری سینٹی گریڈ کے درمیان رہنے کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ شہر میں ہوا میں نمی کا تناسب 30 فیصد ہے اور شمال مغربی علاقوں سے ہلکی ہوائیں چل رہی ہیں۔یاد رہے گزشتہ دنوں محکمہ موسمیات نے کراچی سمیت سندھ اور مکران کے ساحلی علاقوں میں درجہ حرارت بڑھنے کا امکان ظاہر کیا تھا۔ 

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں