سعودی عرب پر ہیکنگ کے بڑے حملے کا امکان ہے ، انفارمیشن سیکیورٹی

سعودی عرب پر ہیکنگ کے بڑے حملے کا امکان ہے ، انفارمیشن سیکیورٹی

ریاض: انفارمیشن سیکیورٹی سے تعلق رکھنے والے عالمی ماہرین نے خبردار کیا ہے کہ ہیکرز مشرق وسطیٰ کے ممالک خصوصاً سعودی عرب پر بہت بڑا حملہ کرنے والے ہیں۔

انفارمیشن سیکیورٹی کی ماہر انٹرنیشنل آربور کمپنی کے ریجنل ڈائریکٹر علاءہادی نے کہا ہے کہ ان کی کمپنی کو خفیہ ذرائع سے اطلاعات ملی ہیں کہ ہیکرز انٹرنیٹ کے بنیادی ڈھانچے اور مختلف خدمات سے صارفین کو محروم کرنے کی کوشش کریں گے۔ عالمی رپورٹوں میں بتایا گیا ہے کہ مشرق وسطیٰ میں ہیکرز کا سب سے بڑا ہدف سعودی عرب ہے۔

پوری دنیا میں اس حوالے سے مملکت کا نمبر تیسرا ہے۔ مملکت کے سرکاری اور نجی اداروں پر باہر سے سالانہ 54ہزار الیکٹرانک حملے کئے جا رہے ہیں۔ امارات کا نمبر دوسرا ہے۔ سب سے زیادہ ہیکنگ شمالی کوریا سے ہورہی ہے۔

انفارمیشن سیکیورٹی کی ماہر انٹرنیشنل آربور کمپنی کی جانب سے اس خدشے کے بعد حکومتی اداروں سمیت سعودی شہری پریشان دکھائی دے رہے ۔واضح رہے گزشتہ سال بھی سعودی عرب کے بڑے مالیاتی اداروں اور وزارتوں کی ویب سائٹس پر حملہ کیا گیا ۔جس کے نتیجہ میں وزارت عمل سمیت متعدد اداروں کو مشکل کا سامنا کرنا پڑ ا تھا ، اور غیر ملکی شہریوں کو اقاموں کی تجدید میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑ اتھا۔