داعش میں شامل ہونیوالی برطانوی گلوکارہ سیلے جونز ڈرون حملے میں ہلاک

داعش میں شامل ہونیوالی برطانوی گلوکارہ سیلے جونز ڈرون حملے میں ہلاک

لندن: امریکا نے شام اور عراق کے سرحدی علاقے میں برطانیہ کو مطلوب ”وائٹ ویڈو“ کے نام سے مشہور سیلے جونز کو ڈرون حملے میں نشانہ بنایا جس میں اس کے 12 سالہ بیٹے کی ہلاکت کی بھی اطلاعات ہیں۔

برطانوی میڈیا کے مطابق سابق گلوکارہ سیلے جونز 2013 میں اپنے بیٹے کے ساتھ شام جا کر داعش میں شمولیت اختیار کی تھی۔ برطانوی میڈیا کے مطابق سیلے جونز پینٹاگون کی ہٹ لسٹ پر تھیں جس نے درجنوں حملوں کی منصوبہ بندی کی جب کہ سیلے داعش کے انوار الولاکی بٹالین ونگ کی سربراہ تھیں جو یورپی خواتین کی بھرتیاں اور انہیں تربیت دینے کی ذمہ دار تھیں۔

32 سالہ سیلے جونز کے خاوند حسین 2015 میں ڈرون حملے میں مارے گئے تھے جو داعش کے کمپیوٹر ہیکنگ بریگیڈ کے سربراہ تھے۔  سیلے جونز کی ڈرون حملے میں ہلاکت سے متعلق امریکا کی جانب سے برطانوی کمانڈرز کو آگاہ کر دیا گیا ہے۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں