سونم کپور کی فرمائشوں نے انہیں نئی فلم سے باہر کر دیا

ممبئی: بالی ووڈ اداکارہ سونم کپور کی بڑھتی ہوئی فرمائشوں ان کیلئے پریشانی کا باعث بن گئیں، وہ اپنی نئی فلم سے باہر ہو گئیں۔

سونم کپور کی فرمائشوں نے انہیں نئی فلم سے باہر کر دیا

ممبئی: بالی ووڈ اداکارہ سونم کپور کی بڑھتی ہوئی فرمائشوں ان کیلئے پریشانی کا باعث بن گئیں، وہ اپنی نئی فلم سے باہر ہو گئیں۔
تفصیلات کے مطابق ان دنوں اداکارہ نئی دہلی میں اپنی فلم ’ویر دی ویڈنگ‘ کی شوٹنگ میں مصروف ہیں۔اداکارہ کو فلمساز نکھل ایڈوانی کی فلم ’اسنو‘ کی پیش کش کی گئی جس پر اداکارہ نے فلم کے اسکرپٹ میں تبدیلی کی فرمائش کی جو کہ ہدایت کار نے پوری کردی لیکن سونم نے یہیں بس نہیں کی اس کے بعد ایک اور فرمائش کرڈالی۔سونم کی بڑھتی ہوئی فرمائشوں پر فلمساز نے فلم کے پروجیکٹ سے ہی انہیں نکال باہر کردیا ہے۔
اداکارہ نے کئی سپر ہٹ فلموں میں کام کیا ہے اور ان کی گزشتہ سال ا?نے والی فلم ’نیرجا‘ نے نیشنل ایوارڈ بھی حاصل کیا جس کے بعد اداکارہ نے ہوا میں اڑنا شروع کردیا۔