کلچر پر کوئی کمپرومائز نہیں کیا جائے گا : سسی پلیجو

کلچر پر کوئی کمپرومائز نہیں کیا جائے گا : سسی پلیجو

اسلام آباد : پیپلز پارٹی کی رہنما سسی پلیجو نے کہا کہ کلچر پر کوئی کمپرومائز نہیں کیا جائے گا ، ہمارے سندھ میں سندھی ٹوپی اور اجرک کو نشانہ بنایا جاتا ہے اور آج ہر سال ایک قومی دن اسی حوالے سے منایا جارہا ہے کہیں ایسا نہ ہو کہ سرکاری چینلز پر ایسے پروگرام نشر ہوں جس سے پھر قومی دن منانے کیلئے صوبے اپنا کردار ادا کریں۔


سینٹ میں انہوں نے کہا کہ ہربل کے مثبت اثرات بھی ہیں ، صبح کا شو گھریلو خواتین سمیت ہم سب کو بہت سی معلومات فراہم کرتا ہے جیسا کہ میں اس بل کی مخالفت تو نہیں کرتی البتہ بہت سارے ایسے مولوی حضرات بھی موجود ہوتے ہیں جو کہ قرآن شریف اوراحادیث مبارکہ کے حوالے دے کر باتیں کررہے ہوتے ہیں ۔


پیمرا سے سوال یہ ہے کہ کیا ان سے متعلق کوئی چیک اینڈ بیلنس موجود ہے یا نہیں ؟ علاوہ ازیں آج کے تجزیہ نگار صبح جنگ اور شام کو امن کراتے پھرتے ہیں جس سے پورا ملک ایک ہیجان کی کیفیت میں مبتلاء ہے اوریہ حقیقت ہے کہ میڈیا نیوکلیئر سے زیادہ سخت میزائل بن چکا ہے ۔دھنیا ادرک کے ٹوٹکے کی افادیت اپنی جگہ محفوظ ہے کیونکہ ہماری مائیں اور معتبر خواتین گھروں میں ایسی خوراکیں بھی دیا کرتی ہیں ۔